• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال ہورہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت، اورمشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومتی مشینری استعمال ہورہی ہے ، ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیر کے نشان کی جیت ہوگی حکمران چین کی بانسری بجانا بند کریں اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کی سب سے بڑی پریشانی مہنگائی ہے۔

تازہ ترین