راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن کے3اضلاع نے صحت کے شعبہ میں پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چکوال نے پہلی‘ جہلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اٹک کی تحصیل حضرو کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نے تحصیل سطح پر پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع راولپنڈی نے کئی کوالیفائی اہداف حاصل کئے ہیں۔