• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمارٹ لاک ڈائون کے علاقوں میں کورونا سیمپلنگ جاری ہے،ایڈیشنل کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر) ا یڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی کی زیرصدارت کورونااقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ لاہور، اے سی جی ملک مشتاق ٹوانہ، اے ڈی سی آر لاہور، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ا یڈیشنل کمشنر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون ایریاز کے رہائشیوں کی 14 دن میں خصوصی متفرق سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔ امان انور قدوائی کو ضلعی محکمہ ہیلتھ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں مارکیٹس سے 173006 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے 42039 اور میرج ہالز سے 5515 کرونا کرونا ٹیسٹ سیمپلنگ کی گئی ہے۔
تازہ ترین