• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں سمندری طوفان ’ویمکو‘ کی تباہ کاریاں جاری


فلپائن کے جنوبی حصے میں ’ویمکو‘ نامی سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا سمیت متعدد شہروں کو بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلپائن کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ویمکوگزشتہ روز فلپائن سے ٹکرایا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق سمندری طوفان ’ویمکو‘ دو ماہ کے دوران فلپائن سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان ہے۔ 

تازہ ترین