• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی


پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے جبکہ کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 505 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے۔

اس صورتِ حال سے لاہور کے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتِ حال تشویش ناک ہے۔

صنعتی شہر فیصل آباد میں آلودہ ذرات کی تعداد لاہور سے بھی زیادہ 558 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔


کراچی بھی دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 372 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید