• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، فضائی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ


بھارت کے دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث لاکھوں شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے۔

بھارت کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دارالحکومت کے ایئر کوالٹی سسٹم کو بہتر بنانے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے۔

ماحولیاتی آلودگی کےلیے کام کرنے والی اداروں کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس اس حد تک بڑھ جانا دہلی میں بسنے والوں کےلیے انتہائی تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران دہلی میں معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھنے آیا اور ہوا میں دھول کے ذرات جمع ہونے لگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دہلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ موسم سرما کے دوران دہلی کی پڑوسی ریاستوں میں پرالی چلائی جاتی ہے۔

تازہ ترین