• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار بلوچستان کیلئے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کرینگے، فردوس اعوان


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار بلوچستان کے لیے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاق کی مضبوطی کے لیے بڑے بھائی نےچھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی مضبوطی خوشحال بلوچستان سے جڑی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار بلوچستان کے لیے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کریں گے، جس میں تربت میں 200بیڈکا اسپتال اور برکان میں بی ایچ یو کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ 

تازہ ترین