کوئٹہ(آن لائن)پی پی ایل نے زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے، زیارت بلاک ون سے 800بیرل یومیہ پیداوار ہوگی‘ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے زیارت بولان بلاک ون میں خام تیل کی پہلی دریافت کی ہے، بلاک ون میں 9 نومبر کو کام کا آغاز کیا تھا۔پی پی ایل کا اٹک ریفائنری سے تیل کی فروخت کا معاہدہ ،پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے آگاہ کردیا۔