گلگت(آئی این پی)گلگت بلتستان انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعہ کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ نے چیف کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔عدالتی فیصلے کے تحت چیئرمین پیپلز پارٹی کو 12نومبر تک گلگت بلتستان میں قیام اور انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔