• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں مانیٹرنگ نظراندازکورونا کیس چھپائے جانے لگے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کورونا کی وجہ سے جہاں سرکاری سکولوں اور کالجز کو بند کیا جا رہا ہے وہاں پر نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کو نظر انداز کرنے سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض بڑے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کو چھپایا جا رہا ہے۔ ایسے اداروں کی انتظامیہ کسی بچے میں کورونا مثبت یا پازیٹو آنے پر بچے کو گھر بھیج دیتی ہے مگر اس سے قبل جتنے دن وہ بچہ سکول آتا ہے اسکے باعث دیگر بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ادہر سکولوں کی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔
تازہ ترین