• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی ناموس رسالتؐ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے‘ جماعت اسلامی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پی پی 17کے زیراہتمام حرمت رسولؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، ضلعی امیر سید عارف شیرازی، ضلعی نائب امیر رضا احمد شاہ، قاضی ظہیر، مولانا سمیع الحق، اسد رضا، راحیل بھٹی سمیت سینکڑوں ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرید پراچہ‘ عارف شیرازی اور رضا احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی اُنکی حمایت پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور مسلم ممالک فرنسیسی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں۔ او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فورم سے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے اور ناموس رسالتؐ کیلئے قانون سازی کی جائے۔
تازہ ترین