• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا لہر، تھیٹر، سینما کی بندش زیرغور، فنکار پریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے تھیٹروں کی بندش کی تجویز سنتے ہی تمام فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے تذبذب کا شکار، فنکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت تھیٹر بند کرکے ہمارا روزگار بند نہ کرے، ہم سب ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سینما اور تھیٹر بند کرنے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
تازہ ترین