• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کے تشدد کا شکار 8 سالہ بچے کی ویڈیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو دُکھی کردیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے ایک بچے کی والد کا تشدد بیان کرتے ویڈیو زیرگردش ہے، زیر گردش ویڈیو کے مطابق 5 بہن بھائیوں میں سے ایک الہام کو چائلڈ لیبر کا سامنا ہے اور والد کی جانب سے بتائی گئی چٹائیوں کی تعداد فروخت نہ کرنے پر انہیں والد کی جانب سے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور کرنٹ بھی لگایا گیا۔

اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری نظر میں اس کرہ ارض پر سب سے حقیر قسم کے وہ لوگ ہیں جو بچوں کو تکلیف دیتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’اس ویڈیو نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور انتہائی دُکھی کردیا ہے۔‘


وسیم اکرم نے لکھا کہ ’انہوں نے کہا کہ وہ شخص جسے اس چھوٹے بچے کی حفاظت کرنی چاہیے تھی وہی وہ چیز بن گیا ہے جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بہت برا محسوس کررہے ہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی دُکھ کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہر بچہ خدا کی نعمت ہے، وہ لوگ جو ان معصوم زندگیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، کرہ عرض پر ان سے بڑا مجرم کوئی نہیں۔

تازہ ترین