• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ٹرانسپورٹ میں SOPs پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت


پنجاب بھر میں بس اڈوں، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ یومیہ بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 309 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 462 ہو گئیں۔

تازہ ترین