کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
این سی او سی حکام کے مطابق مارکیٹوں شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے سبب کیسز میں اضافے کی صورت میں لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکام کے مطابق کیسز بڑھنے کی صورت میں مختلف شعبوں کو بند بھی کیا جا سکتا ہے ۔