وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں مریم نواز کے جلسہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں مریم نواز کیا سوچ کر میرے ہوم گراؤنڈ سوات میں جلسہ کر رہی ہیں۔
وزیر اعلی محمود خان نے سوات میں مریم نواز کے جلسہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں مریم نواز کیا سوچ کر سوات میں جلسہ کر رہی ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ مریم نواز جلسہ کرے، لیکن سوات میرا ہوم گراؤنڈ ہے، جمہوریت ہے اور جمہوریت میں ہر کسی کو جلسہ کرنے کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما امیر مقام کا تعلق ملاکنڈ سے ہے شاید اس لئے مریم نواز سوات میں جلسہ کر رہی ہیں۔
ایک سوال پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ میں لاہور جاکر جلسہ کیوں کروں۔