• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں عدم برداشت اور معمولی بات پر جھگڑے ہونا معمول بن گیا ہے، چھوٹی چھوٹی بات پر گولیاں چل جاتی ہیں اور کئی بے گناہ کو افراد موت نیند سلادیا جاتا ہے ، تو دوسری طرف جرآئم کی واراتوں سے بھی لوگ اپنی جان و مال سے محروم ہوجاتے ہیں۔ تاہم سنگین وارداتوں میں ملوث بعد میں ملزم قانون کی گرفت میں تو آجاتے ہیں، مگر ایسے سنگین جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سخت سے سخت قانون پر عمل کیا جائے، تاکہ کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے سو بار سوچنے پر مجبور ہوجائے ۔ ضلع نوشہروفیروز کے مختلف علاقوں شہروں میں کچھ عرصے میں الگ الگ جرائم کی وارداتوں اور رشتے کے تنازع پر ایک خاتون سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان قتل میں ملوث قاتلوں کو بھی قانوں کے شکنجے جکڑ لیا ہے ۔

اسکارپ کالونی نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق , ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ مقتولین باپ اور بیٹا تھے، جب کہ زخمی نوجوان بھی مقتول کا بیٹا ہے۔ مقتولین کی نعشیں اور زخمی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہروفیروز منتقل کردیا گیا،جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسکارپ کالونی نوشہروفیروز کے ایک گھر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت شعبان چنہ اور بابر چنہ کے طور پر کی گئی۔مقتول شعبان چنہ ایس ایس پی نثار چنہ کا بہنوئی، جب کہ مقتول بابر چنہ بھانجا تھا۔جب کہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ 

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقؤعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کئے، جب کہ ایس ایس پی الطاف لغاری اسپتال پہنچ گئے۔واقع کی تفصیلات لیں اور زخمی شخص کی تیمارداری کی۔ایس ایس پی الطاف لغاری نے کہاکہ واقع میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔بعد ازاں پولیس نے جیکب آباد میں مختلف کارروائی کرکے ملوث ملزمان گرفتآر کرکے اسلحہ اور مسروقہ طلآئی زیورات برامد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیا،محبت دیرو جتوئی میں ہوٹل پر منہ کی کرلی کا پانی لگنے پر لنجار اور سیال برادری میں تصادم ہوگیا۔ فائرنگ نے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق بیٹا گولی لگنے کے نتیجے شدید زخمی ہوگیا۔ 

لاش اور زخمی کو کنڈیارو اسپتال منتقل کردیا گیا ، جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ کنڈیارو کے قریب گاؤں کریم آباد میں رشتہ کے تنازع پر 17سالہ امبرینا کلہوڑو قتل کردیا گیا، ملزم ساجد کلہوڑو جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے۔ مقتولہ امبرینا کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی۔دوسرے واقع میں ہالانی کے قریب چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کردیا۔ایک ملزم چچا ہالانی تھانے پر پیش ہوا، جب کہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم گرفتآر کرلیا گیا، جب کہ مقتول عابد چانگ کی نعش ضروری کارروائی کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کی گئی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ 

کنڈیارو پولیس کی کاررؤائی, دو ملزمان سے 26مسروقہ موٹرسائیکل اور چالیس کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ ڈی ایس پی کنڈیارو امداد سولنگی اور ایس ایچ او راحم واسوانو کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملزم لکھمیر عرف لکھو سے 26 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم عطا محمد کلہوڑو سے 40 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی امداد سولنگی نے کہاکہ ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات داخل کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی کنڈیارو نے بتایاکہ ملزم لکھمیر عرف لکھو پر پہلے بھی مختلف تھانوں پر کئی مقدمات داخل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین