امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کر گئیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق کی والدہ کا انتقال دیر کے علاقے ثمر باغ میں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی والدہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
ترجمان جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سراج الحق کی والدہ کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔