• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، نئے 349 کیس رپورٹ ہوگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے 349 کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 950 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں 62، مکہ المکرمہ میں29، جدہ میں 28 اور مدینہ المنورہ میں 27 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔


وزارت صحت کے مطابق مملکت میں وبائی مرض سے 16 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 641 ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ 379 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد وبائی مرض سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 362 ہوچکی ہے جن میں سے 807 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین