• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ قابل مذمت ہے، کمیونٹی رہنما وٹفورڈ

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے رہنماامجد امین بوبی، چوہدری محمد افسر ، ملک لطیف، اسرار شاہ، شفقت اقبال، سید جاوید احمد شاہ، سید مقصود حسین شاہ، چوہدری محمد سعید، انعام الحق، سردار شفیق،عباس بٹ، عثمان علی خان ودیگر نے وادی نیلم، سماھنی،نکیال ودیگر محاذوں پر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں پر بلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بھارتی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے کنٹرول لائن کے اطراف مقیم عوام بری طرح متاثر، شہید اور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ برانچ کے صدر سید جاوید احمد شاہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا جواز فائرنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس سے مطالبہ کریں کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کریں ۔ کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس بٹ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئےپاکستان، بھارت اور کشمیر ی قیادت پر مشتمل سہ فریقی کانفرنس بلائی جائے۔سردار شفیق احمد خان نےمطالبہ کیا کہ وہ کنٹرول لائن کے قریب رہائش پذیر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بنکر تعمیر کیے جائیں ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر ملک محمد لطیف نےکہا کہ پاکستان ،بھارت کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ کی وساطت سے انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے ۔ کمیونٹی چیئرمین امجد امین بوبی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا وکیل ہونے کی حیثیت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔ سید اسرار شاہ اور سید مقصود حسین شاہ نےکہا کہ آزاد کشمیرحکومت کو بااختیار کیا جائے۔انجینئر عثمان علی خان نے کہاضرورت اس آمر کی ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کام کریں ۔ شفقت اقبال تبسم نےکہا کہ کورونا وبا کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات کرانا درست عمل نہیں ہے۔ چوہدری محمد افسر اور سردار شفیق نے کہا کہ کنٹرول لائن کے متاثرین کو خوراک، ادویات طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئےعملی اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین