لاہور (نمائندہ جنگ، این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ فوج کا بیانیہ سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، بھارتی فورسز ہمارے سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں پر گولہ باری کررہی ہےاور یہاں مودی کی لابی اسکے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، اپوزیشن کو اپنے مورچوں سے اداروں کو متنازع بنا کر گولہ باری کرنا زیب نہیں دیتا،خدارا افواج پاکستان اور سکیورٹی کے اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں اور ملکی سلامتی کو سیاست سے الگ رہنے دیں، بند کمروں میں پائوں پکڑنے والے جلسوں میں گریبان پکڑنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، مسترد شدہ ٹولہ اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازہ ڈھونڈ رہا ہے سیاسی کنیزیں راجکماری کی کرپشن کا دفاع کر رہی ہیں۔