• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”گلگت بلتستان“ الیکشن نشریات ”جیونیوز“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر)گلگت بلتستان میں انتخابات کی تمامتر تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں۔ جی بی کے عوام بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ 

دوسری طرف پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ”جیونیوز“ نے بھی اِن انتخابات کے حوالے سے عوام کو ہر خبر سے باخبر رکھنے کیلئے خصوصی نشریات کا اہتمام کر لیا ہے۔ 

”گلگت بلتستان الیکشن 2020 (جیو جمہوریت)“ کے عنوان سے یہ ٹرانسمیشن صبح 9 بجے سے رات گئے جاری رہے گی۔ بلند کوہساروں سے ”جیونیوز“کے نمائندے اس الیکشن کے حوالے سے پل پل کی خبر عوام تک پہنچانے کیلئے سرگرم رہیں گے۔ 

اینکرز اور تجزیہ کاروں کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کے ساتھ نیوز رپورٹس، سیاسی منظر نامے، انتخابی سرگرمیاں اور نتائج کی پل پل بدلتی صورتحال سے بھی عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ”جیونیوز“ کے سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں فالورز موجود ہیں جنہیں فیس بُک اور ٹوئٹر کے ذریعے اس الیکشن کی تمام چھوٹی اور بڑی خبروں سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ 

انتخابات کی لمحہ بہ لمحہ اَپ ڈیٹس سے آگاہ رہنے کیلئے قارئین ”جیونیوز“ کی ویب سائٹ www.geo.tv پر بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین