ملتان(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول نشتر اسپتال کا اچانک دورہ کیا، ناقص کارکردگی پر ایم ایس نشتراسپتال اور صفائی کمپنی کے چیف کو اپنے اپنے عہدوں سے ہٹادیا۔انہوں نے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو فوری نشتر اسپتال پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سہولیات کا جائزہ لیکر رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے نشتر اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ وزیراعلی نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس نشتر اسپتال اور سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اپنے اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔