لاہور (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستانی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ پاکستانی ہندوبرادری کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں، غیرمسلم پاکستانیوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور خوش حالی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے غیرمسلم پاکستانیوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینے کیلئے ہمیشہ کام کیا ، آئندہ بھی کرینگے، دیوالی برائی پر اچھائی اوراندھیرے پر روشنی کے غالب آنے کا تہوار ہے ۔ آئیے محبتوں، امن، ترقی، تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کے چراغ جلائیں، پاکستان کو مضبوط، متحد اور خوشحال بنائیں۔