کراچی ( امداد سومرو) سکھر پولیس کے سینئر پولیس افسران بشمول ایس ایس پی پربااثر افراد کی ایما پر لاہورکے دو بھائیوں پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے ذمے دار پائےگئے ہیں اس مقدمے کی وجہ رشتےکا تنازع بتایا جاتا ہے،سرکاری دستاویزات کے مطابق تحقیقاتی افسر ایس ایس پی عبدالحمید کھوسونے اپنی رپورٹ میں سکھر اے سیکشن پولیس اسٹیشن میں درج نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام قرار پایا گیا، تحقیقاتی رپورٹ میں دو ایس ایچ او، انسپیکٹر جہانگیر مہر اور انسپیکٹر نسیم بھٹو اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر امتیاز کلہوڑو اور ایس ایس پی سکھر عرفان سامون کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔