کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی کے تین لیکچرار کورونا وائرس کا شکار،گئےمحکمہ صحت ذرائع کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ کے دو لیکچرارحارث غنی اورعلی حسن جبکہ ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غوث بخش میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جسکے بعد تینوں اساتذہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔