پشاور(سید سبز علی شاہ، نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں سابق گورنر، سابق صوبائی وزیراعلیٰ، سابق صوبائی عہدیداروں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا گیا۔ کرپشن لوٹ مار مہنگائی اور قرضوں کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ حکمرانوں کی عیاشی اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا۔ ایک سال میں گردشی قرضوں میں33فیصد اضافہ ہوا گلگت بلتستان کے غیور عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ گرتی ہوئی دیوار کوآخری دھکا دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹر پیر صابر شاہ سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان صوبائی نائب صدر، خانم اللہ خان ایڈوکیٹ، راشد محمود خان بابوزئی، مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی سرپرست اعلیٰ بابائے وکلا عالمزیب خان ایڈوکیٹ، صوبائی صدر مسرت اللہ خان ایڈوکیٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری یوسف ریاض خلیل ایڈوکیٹ، صوبائی فنانس سیکرٹری آصف نذیر ایڈوکیٹ، مسلم لیگ خواتین ونگ کی صوبائی صدر ثوبیہ خان اورصوبائی جنرل سیکرٹری ، فرح خان ایڈوکیٹ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں ملک کو سنوارا گیا۔ عمران نیازی کے دھرنوں کے باوجود ملک کو معاشی استحکام کی را ہ پر گامزن کیا گیا۔ ترقی و خوشحالی کے انقلاب کے لئے سی پیک معاہدہ کیا گیا۔ دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔ مہنگائی پر قابو پایا گیا۔ عوام پر اربوں روپے کے ظالمانہ ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اربوںروپے کی سبسڈی دی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بار بارمہنگائی کے بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ملک کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کردیاگیا ہے۔ غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے اور غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے جبکہ حکمران عیاشی کر رہے ہیں۔