ملتان (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے شہر کے مختلف تھانوں میں کارروائی تیز کرتے ہوئے آٹھ افراد کے خلاف مقدمات اندراج کیے گئے، جنہوں نے اپنی دکانیں رات گئے تک کھول کر عوام کا رش کیا ہواتھا ، مقدمات تھانہ سیتل ماڑی ، مخدوم رشید،صدر شجاعباد اور کپ میں اندراج ہوئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔