• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور زیادتی کا شکار بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا

کشمور میں پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے۔

کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ علیشاء کراچی کے قومی ادارۂ امراضِ اطفال میں زیرِعلاج ہے۔

سربراہ قومی ادارۂ امراضِ اطفال ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، جسے اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں بہتری پر چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی، بچی کے زخموں کا کل میڈیکل ٹیم دوبارہ معائنہ کرے گی۔


سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کی طبییعت میں بہتری آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے کشمور لے جا کر خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی علیشاء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین