آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگلت بلتستان میں جاری الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے ان جذبات کو ملحوظِ خاطر رکھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ کاسٹ کرنے اور ایک ایک ووٹ کے شمار کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ  انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو شدید ردِعمل ہوگا، کسی کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید