• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان میں ’غیر رسمی تجارت‘ رسمی بنانے پر بات چیت متوقع ہے، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم عمران خان مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں پاکستان وفد کل افغانستان روانہ ہوگا۔

عبدالرزاق داؤد کے وفد میں سیکریٹری تجارت، ممبر کسٹمز اور وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری غیر رسمی تجارت کو رسمی بنانے کے سلسلے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔


عبدالرزاق داؤد اپنے دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستانی وفد افغانستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

مشیر تجارت کے مطابق دورہ افغانستان کے دوران وفود کی سطح پر دو طرفہ تجارت، راہداری تجارت اور ترجیحی تجارتی معاہدوں پر مذاکرات ہوں گے۔

تازہ ترین