مردان میں ایکسائز آفس میں خودش کش دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت ناز ک ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان فیصل شہزاد کے مطابق خود کش حملہ آورنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، فائرنگ کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے نقصان کم ہوا، حملہ آور کی عمر 18سے 19تک تھی اور دھماکے میں 8سے 10کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ڈی پی اومردان کے مطابق دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے جن میں 3 کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
دھماکے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مردان میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخاتمےکےلیےسب کو ملکر کام کرناہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔