• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کے ساتھ روڈ حادثہ، مرسڈیز مکمل تباہ ہوگئی



باکسنگ رِنگ میں حریفوں پر تابڑ توڑ مکے برسانے والا گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی گاڑی ہائی وے کے بیریئر سے ٹکراگئی، جس کے بعد 18 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا کباڑا ہوگیا۔

ٹریفک حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عامر خان نے تباہ شدہ کار کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار مرسڈیز ایس سکس تھری کی مالیت برطانیہ میں 9 ہزار پاؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کار موٹروے پر حادثے کا شکار ہوئی۔

باکسر عامر خان فیملی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔

موسم کی خرابی کے سبب درست دکھائی نہ دینے کے باعث عامر خان کی کار سائیڈ بیرئیر سے ٹکرا گئی۔

باکسر عامر خان کا کار حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے ہم سب خیریت سے ہیں۔

تازہ ترین