• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وفد کے ہمراہ آج کابل جائینگے

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائودو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل سے قبل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج کابل کے دورے پر روانہ ہونگے۔ مشیر تجارت اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 16 سے 18 نومبر تک کابل کا دورہ کرینگے۔ ان کے وفد میں سیکرٹری کامرس، ممبرکسٹمز، ایف بی آر ،شعبہ تجارت ، سٹیٹ بنک پاکستان، میری ٹائم افیئرز اور ریلویز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر نمائندگان شامل ہونگے۔عبدالرزاق دائود کے وفود کی سطح پر مذاکرات کے ایجنڈے میں مضبوط تجارت، ٹرانزٹ اورمعاشی تعاون شامل ہیں۔ دریں اثنا کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے دورے کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوطرفہ تجارت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئیگی۔

تازہ ترین