• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ثبات‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے شہرت پانے والے شوبز انڈسٹر ی کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی نے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکست دے دی ہے۔

اس حوالے سے امیر گیلانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جس میں اداکار پہلے سے کافی تندرست اور مُسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ 15 دنوں سے میں اکیلا ہی خود کا دوست، ساتھی اور ہمدرد تھا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’قرنطینہ کے 15 دن میرے لیے انتہائی خوفناک اور پریشان کُن ثابت ہوئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی دُعاؤں سے اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں کیونکہ اس مرتبہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں امیر گیلانی نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور اُن کےسونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین