• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے


’ثبات‘ کے ایک اور اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ ’میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے‘۔

نامور اداکار عثمان مختار کے بعد اب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

امیر گیلانی نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے‘۔

امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین