آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ن لیگ کے سابق MNAعبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم


اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ن لیگی سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو اینٹی کرپشن کورٹ ملتان میں پیش کیا گیا، اس دوران اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اُن کے خلاف درج مقدمات بھی خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے گزشتہ روزعبدالغفار ڈوگرکو گرفتار کیا گیا تھا، عبدالغفار ڈوگر پر جعلسازی کے ذریعے دستاویزات بنانے کا الزام ہے۔

ملک عبدالغفار ڈوگر  کا اپنی گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

قومی خبریں سے مزید