پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر کو ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ملک عبدالغفار ڈوگر کے خلاف غیر قانونی قبضہ، دھوکہ دہی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سابق ایم این اے عبدالغفارڈوگر کے خلاف مقدمے میں جعلی دستاویزات بنانےکی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر نے ایک کنال ایک مرلہ کے گھر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔
ملک عبدالغفار کے خلالف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملک عبدالغفارڈوگر نے2001 میں فروخت شدہ پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنا کر قبضہ کیا تھا۔