• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے کہنے پر بلاول نے نتائج کیخلاف تحریک چلائی ہے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر بلاول نے نتائج کیخلاف تحریک چلائی ہے کیونکہ بیگم صفدر اعوان نے گلگت بلتستان کے نتائج کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا۔

لاہور سے جاری کیے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز نے بلاول بھٹو کو الیکشن نتائج کو مسترد کرکے تحریک چلانے پر راضی کیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حامی بھر کر بیان دے دیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 24 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 22 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔

موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 9 پر پاکستان تحریک انصاف، 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی، 2 نسشتوں پر پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا آر او آفس کے باہر دھرنا جاری ہے۔

تازہ ترین