• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کورونا کیسز کے باعث 5 اسکولز بند کرنے کا حکم

پشاور میں اسٹنٹ کمشنر کرک نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث 5 اسکولز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کرک نے بتایا کہ 22 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسٹنٹ کمشنر کرک کا کہنا تھا کہ پانچوں سرکاری اسکولز کل سے 5 روز کے لئے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 380 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2 افراد کا انتقال ہوا۔

پشاور سے جاری صوبائی محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1311 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 380 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار 370 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 7 سو77 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے پشاور میں اب تک 616 افراد کا انتقال ہوچکا ہے اور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین