• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرح 75 فیصد تک جاپہنچی


پاکستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیباٹریز میں ٹیسٹ کی شرح 15 روز بعد 75 فیصد تک جاپہنچی ہے جبکہ یکم نومبر کو ٹیسٹنگ لیباٹریز میں ٹیسٹ کی شرح 68 فیصد تک گئی تھی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق نجی اور سرکاری 122 لیباٹریز کی یومیہ ٹیسٹنگ صلاحیت 52193 ہے جبکہ ملک کی نجی اور سرکاری 122 لیباٹریز میں 24 گھنٹوں میں 39268 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک کی 54 سرکاری لیباٹریزی کی یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 24960 ہے جبکہ سرکاری لیباٹریزی میں ٹیسٹنگ کی شرح 89 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی 68 نجی لیباٹریزی کی یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 23033 ہے جبکہ نجی لیباٹریز میں ٹیسٹنگ کی شرح 65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئےتھے جن میں سے مزید 2128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2فیصد رہی جبکہ ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کرگئےہیں۔

تازہ ترین