• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج مسترد کردیے


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کے باوجود حکومت کو شکست ہوئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت دھاندلی کے باوجود واضح اکثریت نہیں لے سکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں جیتے ہیں، الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اب کراچی سے پشاور اور گلگت تک احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین