• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے پر صدر محمود عباس کا اظہار تشکر

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہر پاکستانی کی طرح فلسطینیوں کے لیے بھی فخر و عزت کا باعث ہے۔

فلسطینی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکا کے دباؤ کے باوجود فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

صدر محمود عباس نے پاکستان کی ترقی و کامیابی، پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خط میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیرمتزلزل مؤقف قابل تحسین ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔

تازہ ترین