• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے، ڈیوڈ فرائڈ مین


اسرائیل میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

اسرائیل میں امریکی سفیرڈیوڈ فرائڈمین کا ایک بیان میں کہنا ہےکہ امریکا کی جانب سے محمود عباس کی جگہ سابق الفتح کے رہنما محمد دہلان کو فلسطین کا صدر بنا یا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ڈیوڈ فرائیڈ مین نے کہا تھا کہ فلسطینی قیادت کو کسی خفیہ منصوبے کے تحت ہٹانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے حریف فتح پارٹی کے برطرف رہنما محمد دہلان یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں۔

محمد دہلان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی مختلف فلسطینی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ٹرمپ کا بحرین اسرائیل امن معاہدے کا اعلان، 15ستمبر کو دستخط ہونگے

مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدہ ہیں، مارک میڈوز

اور کون اسرائیل کوتسلیم کرے گا…؟

مشرق وسطیٰ کی سیاست کا نیا موڑ

اس ضمن میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں انہوں نے واضح لفظوں میں اعلان کیا کہ فلسطینی عوام، غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پل نہیں بنیں گے۔

پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو کچھ وائٹ ہاؤس میں ہوا ہے وہ عرب نیشنل سیکیورٹی کو درہم برہم کرنے کے مترادف ہے اور جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے خودمختار فلسطینی مملکت قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک علاقے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین