ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں۔
سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک رات میں سردی کی جزوی لہر رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائبیرین ہواؤں کی آمد کے باعث رات کا درجہ حرارت 2 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔