• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت18نومبر تک ملتوی کر دی۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ کی سماعت کی۔سماعت کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل کے کے جاوید ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش میں ثابت ہوگیا کہ مدعی مقدمہ موقع پر موجود نہیں تھا،جان سے مارنے کی دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات پولیس نے خارج کی ہیں، واضح ہوگیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی تھا۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت18نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین