نوابشاہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآباد گہنورعلی لغاری نے کہا ہے کہ نوابشاہ میں قائم اسپیشل انڈسٹریل زون کو فعال کیا جائے گا اور نوابشاہ میں چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوابشاہ میں چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے قیام کیلئے کوششیں کرنے والے صنعتکار محمد یاسین میمن اور جعفر میمن پر مشتمل وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفد نے انہیں بتایا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے لئے 200سے زیادہ ممبران کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں جبکہ عبوری طور پر ایک گورننگ باڈی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوابشاہ میں چیمبر آف کامرس کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوں نے وفد کو بتایا کہ نوابشاہ میں 1994میں قائم اسپیشل انڈسٹریل زون کو فعال کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہے اس سلسلے میں انڈسٹریل زون میں پلاٹ حاصل کرنے والوں کو انڈسٹری لگانے کے لئے نوٹس دئیے جائیں گے جبکہ زون کی توسیع کے لئے بھی کوشش کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زون میں پانی ،بجلی،اور نکاسی آب کی سہولتیں پہلے سے دستیاب ہیں۔اور صنعتیں لگنے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔