کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو نے کہا ہے کہ اپنے ممبران کی فلاح بہبود اور اسکلز ڈویلپمنٹ سمیت ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے سجاس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔کے ڈی اے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال ہوجائیں گی۔
مستقبل میں سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جاری رہنا، پی ایس ایل کا انعقاد اور غیر ملکی ٹیموں کا یہاں آکر کھیلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔
اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے قلم کے زریعہ دنیا کو بتایا ہے کہ کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے لئے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ کویڈ 19 اور مالی مشکلات سے نکلتے ہی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کا اغاز ہوگا، سجاس جس طرح اپنی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کی اسکلز ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کررہی ہے وہ ایک قابل ستائش عمل ہے۔ مستقبل میں سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
اس موقع پر سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے ڈی جی کے ڈی اے کو سجاس کی کارکردگی اور اغراض و مقاصد کے حوالے تفصیل سے آگاہ کیا اور انہیں سجاس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی