• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی، مرکزی ملزم عابد ملہی کو جیل بھیج دیا گیا


لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔


عدالت نے عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس کے مرکزی ملزم عابد کو ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا۔


عابد نے پولیس کے فراہم کردہ نمبر اور فون پر اہلیہ سے رابطہ کیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ سے ملنے آیا تو پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نےاسے دھر لیا۔

اس کیس میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

تازہ ترین