آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شنیرا نے پشتون بچوں کا انوکھا ٹیلنٹ دیکھ کر کیا کہا؟

معاشرتی مسائل پر آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم کو پشتون بچوں کے ٹیلنٹ نے خوش کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مقصود خان نامی صارف نے شنیرا اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دو پشتون بچوں کے انوکھے ٹیلنٹ کو بڑے ہی شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

مقصود خان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شنیرا بھابھی مہربانی کرکے ان بچوں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کریں۔‘

دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پشتون بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ! یہ بالکل ایسا ہی ہے جب پاکستان آسٹریلیا سے کھیلتا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم میں دو بڑی ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل فائنل میں جہاں سوشل میڈیا صارفین مختلف طریقوں سے اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں تو وہیں سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے کراچی کنگز کے لوگو کی تصویر لگا دی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شنیرا بھی آج کے لیے فائنل کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید